پی پی رہنما رحمن ملک کی پہلی برسی‘ قرآن خوانی میں اہم شخصیات‘ لوگوں کی بڑی تعداد شریک

Feb 24, 2023


آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سنیٹر رحمن ملک کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی‘ نعت خوانی اور دعا ان کی۔ رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں سیاسی‘ مذہبی اور سماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ رحمن ملک مرحوم نے اپنی انتھک محنت سے اپنا مقام بنایا۔ سابق گورنر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مرحوم رحمن ملک سے قریبی رفاقت رہی اور انہیں ہمیشہ قابل اور بہادر پایا۔ اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے مرحوم سنیٹر رحمن ملک کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق قبائلی اضلاع کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رحمن ملک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا  آغاز کیا اور ترقی کی منزل طے کرتے ہوئے ملک کے وزیرداخلہ بنے۔ سنیٹر رحمن ملک کو ان کی خدمات کے بدلے ستارۂ شجاعت‘ ستارہ ٔ امتیاز اور جامعہ کراچی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی۔ مرحوم رحمن ملک نے انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارم کے ادارے کی بنیاد رکھی اور بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے شواہد سامنے لائے۔ رحمن ملک کئی کتابوں کے مصنف تھے۔

مزیدخبریں