پھالیہ کچہری کے باہر پیشی کیلئے آنے والوں پر فائرنگ،3افراد قتل


منڈی بہائوالدین+ لاہور (نامہ نگاران) پھالیہ کچہری کے باہر سڑک پر مخالفین کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ سے گاڑیوں میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق اور کار پارکنگ کے ملازم سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔  منڈی بہائوالدین میں پھالیہ کچہری کے باہر سڑک پر تاریخ پیشی پر آنے والے مخالفین پر سندھانوالہ کے رہائشی نامعلوم افراد نے دیرینہ دشمنی پر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گاڑیوں میں سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جن میں اسد ظفر، فیصل اور سکندر گجر شامل ہیں جبکہ شدید زخمی افراد میں امجد، جاوید، نذیر، شفقت سلطان اور قاسم شامل ہیں۔ کچہری کار پارکنگ کے ملازم سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے اور شدید زخمی افراد کو پھالیہ کے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں  پارٹیاں  تاریخ پیشی پر کچہری آ رہی تھیں۔ فائرنگ کچہری کے باہر روڈ پر ہوئی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے  اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے پھالیہ ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پھالیہ منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حسین آباد سرگودھا میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس بھی لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...