لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی ہدایت پر پنجاب کے 20 حلقوں سے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ این اے 97 بھکرسے امجد کہاوڑ، این اے67 جہلم سے تسنیم ناصر، این اے 126 لاھور اورنگزیب، این اے 130لاھور احمد جواد فاروق، شہیم صفدر، شکیل پاشا، این اے53 اسلام آباد سے سید سبط الحیدر، این اے 54 اسلام آباد سے راجہ عمران، این اے 52 اسلام آباد سے واصف کیانی، چودھری اسد پرویز، این اے 57راولپنڈی سے آصف شفیق ستی، شوکت عباسی، عبدالجبار ستی، این اے59راولپنڈی سے چودھری ظہر سلطان، این اے 60 راولپنڈی سے راجہ عامر، راجہ عدنان ایڈووکیٹ، این اے 62راولپنڈی سے سمیرا گل، حمزہ بزمی، این اے63راولپنڈی سے عشرت زیدی، قمر شاہ، این اے 96میانوالی سے رانا عبدالعزیز، این اے 107فیصل آباد سے حاجی یونس، میاں اشفاق، سردار ملک، رانا مشتاق، این اے 109فیصل آباد سے نجف وڑائچ، این اے61راولپنڈی سے شبیر عباس، این اے 70گجرات سے ملک شفیق، این اے 93خوشاب سے ملک علی سانول، این اے 87حافظ آباد سے چودھری یاسین اور این اے 135لاھور سے امجد جٹ نے کاغذات واپس لئے۔