سابق ڈی جی نیب کیخلاف ہتک عزت کیس، تفتیشی افسرکی رپورٹ جمع 

Feb 24, 2023


اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدرگیلانی کی عدالت میں زیر سماعت طیبہ گْل کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کیس میں تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کروادی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی،جس میں بتایاگیاکہ شہزادسلیم تسلی بخش جواب نہ دے سکے، طیبہ گل کے موقف کی تائید کی جاتی ہے،طیبہ گْل اور سابقہ ڈی جی نیب شہزادسلیم کو انکوائری کے لئے طلب کیاگیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ طیبہ گْل نے موقف اختیار کیاکہ 2019 میں نیب نے انہیں گرفتار کیا،عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر طیبہ گل کو بری کردیاجبکہ طیبہ گل کے مطابق شہزاڈسلیم نے سوشل میڈیا اور ٹیلیویڑن پر بیٹھ کر ان کی کردار کشی کی،شہزادسلیم نے ان کے خلاف نازیبا القابات کا اظہار کیا،شہزاڈسلیم کے بیانیات کے باعث انہیں زہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ شہزاڈسلیم کے مطابق وہ ڈی جی نیب سمیت اہم سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے،طیبہ گل جھوٹ بول رہی ہیں اور ان کی کردار کشی کر رہی ہیں،طیبہ گْل اپنے شوہر کے ہمراہ پچیس سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں،شہزاڈسلیم کے مطابق طیبہ گل انکوائری میں الفاظ کو تروڑ مروڑ کر استعمال کر رہی ہیں،رپورٹ جمع کرائے جانے پرعدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئیسماعت 28 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں