اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس میں سندھ بینک کو 25 ارب روپے نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیاگیا۔گذشتہ روز سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران وکلاء عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر بریت درخواستوں پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت8 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔