اسلام آباد(صلاح الدین خان )نیشنل سکول آف پبلک پالیسی(لاہور)سے مینجمنٹ کورس (این ایم سی ) مکمل کرنے والے گریڈ 20کے 50 آفسران کو سرٹیفیکیٹ دینے کی تقریب آج ہوگی ۔این ایم سی ٹریننگ کورس 24اکتوبر 2022 سے 24 فروری2023تک منعقد ہو ا،جس میں سول سروس کے تمام گروپ کے افسران شامل تھے 117ویں بیج کے50افسران میں انفامیشن گرپ گریڈ بیس کے ایک افسر، ڈی یم جی گروپ کے پانچ افسران ، آئی بی کے دو افسران ،پی ایس پی،ریونیوآڈٹ دیگر شامل ہیں ، گریڈ20سے 21میں ترقی کے لیئے این ایم سی یا این ڈی یوکورس کا کرنا لازمی ہوتا ہے اس چار ماہ کے کورس کے دوران افسران کو ایک فارن ٹور بھی کروایا جاتا ہے جوٹریننگ کورس کا حصہ ہوتا ہے ۔ایف پی ایس سی کے چیئرمین کی سربراہی میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں سیٹوں کی دستیابی پرافسران کو گریڈ 20سے 21میں پرموشن دینے کے لیئے ناموں پر غور کے بعد فائنل کیا جات ہے ۔
مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے گریڈ 20کے 50 افسروں کو سرٹیفیکیٹ دینے کی تقریب آج ہوگی
Feb 24, 2023