وزارت مذہبی امور کا حج سپانسر شپ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

Feb 24, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار) وزارت مذہبی امور نے حج اسپانسر شپ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو لوگ بیرون ملک سے زرمبادلہ کا بندوبست کریں گے ان کو قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب قرار دیا جائے گا۔ اور بیرون ملک مقیم افراد کیلئے نیشنل بنک میں ڈالر اکائونٹ کھولنے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔رفیق حجاج کمیٹی پاکستان کے صدر بابو عمران قریشی نے اس تجویز کوخوش آئیند قرار دیا ہے یہ تجویز رفیق حجاج کمیٹی کی طرف سے حج تجاویز میں شامل ہے جو وزارت نے حج مشاورتی اجلاسوں میں طلب کی تھیں جوکہ ملک کے تمام حاجی کیمپوں میں منعقد ہوئے تھے۔ سپانسر شپ اسکیم گزشتہ ادوار میں بہت کامیاب رہی ہے۔ اس میں نہ صرف حاجی اپنے لئے ذرمبادلہ کا بندوبست کرے گا۔ بلکہ ریگولر سکیم والے حاجیوں کیلئے بھی فائدہ ہو جائے گا۔بابو عمران قریشی نے مزید کہا کہ اگر PWF (پلگرم ویلفئیر فنڈ) سے رقم خرچ کرکے ریگولر سکیم والوں کے لئے ریال ابھی سے لے لئے جائیں تو حج کے دنوں میں حاجی کو واجبات حج میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔انہوں نے وزارت مذہبی اُمور سے گزارش کی کہ حج پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے تاکہ لوگ گومگوں کی کیفیت سے نکل سکیں۔

مزیدخبریں