اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غلام محمود ڈوگر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو معطل کرنے کے احکامات منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف پی ایس نے غلام محمد محمود ڈوگر نے عمر میں تبدیلی کے حوالے سے درخواست کا13صفحاتی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ غلام محمد محمود ڈوگر نے ریکارڈ میں عمر1963 ء سے1965ء کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ایڈیشن سیشن جج نے غلام محمد محمود ڈوگرکا موقف تسلیم کرتے ہوئے نادرا کو نیا شناختی کارڈ بنانے کا حکم دیا تھا۔ غلام محمود ڈوگر نے نیا شناختی کارڈ بنوا کر ریکارڈ تبدیلی کی درخواست دی تھی۔ ایف پی ایس نے فیصلہ میں کہا کہ ادارہ پر لازم نہیں کہ وہ ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ تسلیم کرے، اس حوالے سے 2020ء میں سپریم کورٹ فیصلہ کی نظیر موجود ہے۔ ایف پی ایس سی نے غلام محمد ڈوگر کا موقف مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے اور درخواست خارج کر دی ہے۔