اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)وزیراعظم پاکستان کے کم سے کم اجرت پچیس ہزار کرنے کے احکامات نظرانداز،وفاقی نظامت تعلیمات نے ماتحت تعلیمی اداروں کے دیہاڑی دار تدریسی و غیرتدریسی ملازمین کے ماہانہ اعزازیہ میں سے ہزاروں روپے دبا لیے،چھ ماہ کے بقایا جات جو کہ تیس تیس ہزار روپے فی کس بنتے ہیں چارماہ سے ادا نہیں کیے،انتظامیہ پرنسپل صاحبان جبکہ پرنسپل حضرات ایف ڈی ای کو ذمہ دار ٹہرانے لگے،غریب ملازمین اپنے کالجز اور ایف ڈی ای کے درمیان شٹل کاک بن کررہ گئے۔متاثرہ ملازمین نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ڈی جی ایف ڈی ای اور متعلقہ حکام سے ان کے بقایا جات جاری کرائے جائیں۔