خان صاحب شیرو اور ٹائیگرز کی لاج رکھو، جیل بھرو تحریک پر یوٹرن لے لو:عبدالقادر پٹیل


 اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بس ایک دن میں جیل بھرو تحریک کی ہوا ہی نکل گئی، جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو چولیں کیوں مارتے ہو۔عبدالقادر پٹیل نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل لیڈر صرف تڑی لگاتے ہیں تحریک نہیں چلایا کرتے میرے پاس بہترین ڈاکٹر ہیں چند منٹوں میں عمران خان کی ٹانگ ٹھیک ہو سکتی ہے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ  شیخ رشید نے ابھی تک گرفتاری نہیں دی حالت یہ ہے شاہ محمود رضاکارانہ گرفتاری دیتے ہیں ان کا بیٹا بازیابی کی درخواست دیتا ہے خان صاحب اپنے شیرو اور ٹائیگرز کی لاج رکھو جیل بھرو تحریک پر یوٹرن لے لو۔

ای پیپر دی نیشن