اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کو اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دے دی جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ پرسماعت کی۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ دیگر ملزمان کو جو ریلیف ملا اس کا آرڈر ایف آئی اے کے پاس جمع کرایا حامد سعید کاظمی نے دیگر ملزمان کو ملا ریلف کے آرڈر کے تحت ایف آئی اے کو عدالتی حکم کا آرڈر دیا ہے جبکہ حامد سید کاظمی کا معاملہ بھی مختلف نہیں۔عدالت پہلے ہی دیگر ملزمان کا یکساں طرز کا معاملہ مسترد کر چکی ہے،وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو کیس میں کچھ مزید دستاویزات لگانے ہیں، جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ کوئی ٹرائل تو نہیں جو اضافی دستاویزات لگائی جائے6 افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی مگر وہ بھی کوئی دستاویزات نہ نکال سکے بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
ححج کرپشن کیس،ایف آئی اے کو اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت
Feb 24, 2023