بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہونگی :صدرمملکت


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا رواج اپنانا ہو گا، اسی احتیاط کی بدولت کورونا جیسی مہلک وباءپر قابو پانے میں کا میاب ہو ئے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)میں غیر متعدی امراض کے حوالے سے منعقدہ تیسری بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر عابد جمیل،نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا عظم خان،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی،وائس چانسلر کے ایم یو ڈاکٹر ضیاالحق اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں صدر مملکت کا پنڈال پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں بین الاقوامی کانفرنس کے مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی ڈاکٹرز، ماہرین صحت، سکالرز، کے ایم یو کے فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی۔
عارف علوی 

ای پیپر دی نیشن