راولپنڈی/مری (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نامہ نگار خصوصی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کا فیصلہ سب کو قبول ہوگاجیل بھرو تحریک کے حوالے سے آج جمعہ کو سہہ پہر 4بجے کمیٹی چوک راولپنڈی میں عامر کیانی کی قیادت میں 10 اراکین اسمبلی اور200 پی ٹی آئی کارکن اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو راولپنڈی پریس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی، غلام سرور خان، محمد بشارت راجہ، شیخ راشد شفیق ،صداقت علی عباسی، واثق قیوم عباسی و دیگر بھی موجود تھے شیخ رشید احمدنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر جیل بھرو تحریک کے حوالے سے ہم نے وہ کرنا ہےجو عمران خان کا فیصلہ ہےاس وقت مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ گزارہ مشکل ہے اس مہنگائی کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنا ہےپاکستان کو اللہ کے بعد عدلیہ بچائے گی، ہم لوگ کسی قسم کا کوئی تصادم نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کے 9 جج صاحبان ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں انشائ اللہ بہتر فیصلہ ہوگا،اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، عامر کیانی آج جمعہ شام چار بجے 200 کارکنوں کے ہمراہ کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے13 پارٹیاں الیکشن کے خلاف ہیں صرف عمران خان الیکشن کیلئے تیار ہے اوپر سے حکم ہے عامر کیانی لیڈ کرے گامیری خواہش ہے کہ سب سے پہلے گرفتاری میں پیش کروں واضح کردوں کہ کوئی بھی الیکشن نہیں روک سکتا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید جمعرات کے دن مری میںکارِ سرکار مداخلت پر مقامی عدالت میںپیش ہوے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ وہ ابھی ہی اپنے”©© سسرال میں دو کمبل“ چھوڑ کر آئے ہیں اور وقت اپنے سسرال واپس جان کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بد ترین چوروں اور ڈاکوں کے دور میںملکی حالات کے پیش نظر صرف عدلیہ ہی ایک واحد ادارہ ہے جو ملک کو بچا سکتا ہے ۔
شیخ رشید
حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے ،اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا،شیخ رشید
Feb 24, 2023