لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹر نے پشتو اردو سیکھ لی۔ا?سٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہاٹزوگلو کی پشتو اردو میں بات کرنے کی ویڈیو پشاور زلمی کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، جس میں بیٹر اردو میں اسلام و علیکم، وعلیکم اسلام جبکہ پشتو میں حال احوال پوچھنا سیکھ چکے ہیں۔افغان کرکٹر مجیب الرحمان کے آنے کے بعد پیٹر ہاٹزوگلو خوشگوار یادیں لیے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، آسٹریلوی کرکٹر ابتدائی میچز میں افغان سپنر کی عدم موجودگی کے باعث متبادل کے طور پر سکواڈ کا حصہ تھے۔
آسٹریلوی کرکٹر پیٹر ہاٹز وگلونے زلمی کے سکواڈ میں رہ کر ’’پشتواردو‘‘ سیکھ لی
Feb 24, 2023