آئی پی ایل کرپشن کا گڑھ ‘فکسنگ سمندر میں ایک قطرہ : سابق اینٹی کرپشن چیف کا انکشاف

Feb 24, 2023


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) دنیا کی سب سے بڑی اور منافع بخش کرکٹ لیگ سمجھی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ دھوکہ دہی کے ایک چونکا دینے والے انکشاف نے ہلا کر رکھ دی ہے۔ بھارت کے سابق اینٹی کرپشن چیف نیرج کمار نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح حکام نے آئی پی ایل میں جگہ حاصل کرنے کے نام پر کرکٹرز کو لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔نیرج کمار نے اپنی نئی کتاب 'A Coup in Cricket' میں لکھا ہے کہ ایسے واقعات عام ہیں اور اکثر نچلی سطح پر ہوتے ہیں۔ اپنے تین سالہ دور (2015-2018) کے دوران انہیں احساس ہوا کہ فکسنگ کرکٹ میں کرپشن کے سمندر میں صرف ایک قطرہ ہے۔ وہ اس حد تک خوفزدہ ہیں کہ کچھ کوچ اور عہدیدار نوجوان اور خواہشمند کرکٹرز کا استحصال کرنے کیلئے کس حد تک جائیں گے۔میں نے ایسے معاملات دیکھے ہیں جہاں کوچز اور آفیشلز نے نوجوان کرکٹرز کو کافی رقم کے عوض آئی پی ایل ٹیم میں جگہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ کمار کے انکشافات نے کرکٹ برادری میں صدمے کی لہریں بھیجی ہیں، بہت سے سابق کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ یہ کرکٹ کے لیے افسوسناک دن ہے۔ آئی پی ایل ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے، اور اس کیلئے اس طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے داغدار ہونا انتہائی مایوس کن ہے۔

مزیدخبریں