اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 8 نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 15 ویں اوور میں حاصل کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ریسی وین ڈر ڈوسین 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آصف علی 29 اور اعظم خان 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ارشد اقبال، جیمز نیشم اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 8 وکٹوںپر 156 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ محمد حارث 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔داسن شناکا 11، وہاب ریاض 8، عثمان قادر 7، جیمز نیشم 6، صائم ایوب 3 اور ٹام کوہلرکیڈمور 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ارشد اقبال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن علی نے 3 جبکہ کپتان شاداب خان ،رمان رئیس، فہیم اشرف اور مبصر خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...