لاہور (نیوز رپورٹر)پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سابق ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین کی وفات پر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کوثر پروین کی وفات کو شعبہ نرسنگ کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوثر پروین کی سٹوڈنٹس ان کا نام ہمیشہ عزت اور احترام سے یاد رکھیں گی۔دعا کی کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔