افغان صوبہ کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور محمود ہلاک 

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبے کنڑ میں فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان سکیورٹی نے بتایاکہ افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔افغان سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نور سعید محسود ہلاک ہوا ہے۔افغان سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجووں نے اپنے کمانڈر کے قتل میں ملوث 2 افراد کو پکڑ لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن