کراچی، لیاری میں پولیس مقابلہ، دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائدکے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ہیں۔کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت ثاقب عرف چنگاری اور سکندر کے ناموں سے کی گئی ہے جبکہ ملزمان نے گزشتہ روز دانش نامی شہری کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو / ارسلان پٹنی گروپ سے ہے اور ملزموں سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن