فریال تالپور سے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی ملاقات


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پارٹی رہنما و سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے زرداری ہائوس کراچی میں ملاقات کی ۔ملاقات میں میر فیصل زہری اور حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فریال تالپور نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔آصف علی زرداری نے اپنے دورِ صدارت میں آغاز حقوقِ بلوچستان پیکیج جیسا تاریخی اقدام اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت پورے ملک کے غریب عوام کی خوشحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن