لاہور(خبرنگار)ایم ڈی واسا غفران احمد کے زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس میں داتا گنج بخش ٹاون کے ریونیو اور آپریشن ونگ کے افسران و عملہ نے شرکت کی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایات دیں کہ تمام نادہندگان کے کنکشن منقطع اور سیوریج بلاک کیے جائیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کام میں غفلت دکھانے والوں کی سرزنش کی۔داتا گنج بخش ٹاون میں 946 بڑے نادہندگان سے ریکوری کو یقینی بنا لیا گیاہے۔