لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیںاور صوبے میں بہبود آبادی کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی میںکرداراداکررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ارفع کریم ٹاور کے دورہ کے موقع پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام محکمہ بہبود آبادی کے نئے اور جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبوں کے حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف، ڈائریکٹر نوشین فیاض اور جوائنٹ ڈائریکٹر سالک سے گفتگو کررہی تھیں۔