قادیانیوں کو کلیدی عہدہ پر تعینات کرنے سے گریز کیا جائے:مولانا عزیزالرحمن ثانی


لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس بھسین واہگہ بارڈر کی تیاری کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری محمدحنیف کمبوہ،مولانا عبدالنعیم، مولانا خالدمحمود،مولانا محمدعابد حنیف کمبوہ،مولانا سعید وقار، مولانا سمیع اللہ نے بھسین وقرب وجوار کے علاقوں کا دورہ کیا اور کانفرنس کی تیاری کی بھرپور مہم چلائی۔ دروس ختم نبوت دئیے اور مختلف علماء اور دیگر احباب سے ملاقاتیں کیں۔ مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔ تحفظ ختم نبوت کانفرنس بھسیں ان حالات میں امت مسلمہ کی رہنمائی اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی۔ تمام علماء اور کارکنان اس کی تیاری بھرپور انداز میں کریں۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کیلئے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ لہٰذا کسی بھی قادیانی کو کلیدی عہدہ پر تعینات کرنے سے گریز کیا جائے۔وقاص حسن نتھوکہ قادیانی کو کسی بھی حساس عہدہ پر فائز نہ کیا جائے۔   

ای پیپر دی نیشن