کبیروالا(نمائندہ نوا ئے وقت) نیب راولپنڈی کی چیئر مین عمران خان کی طلبی غیر قانونی، عمران خان کی مقبولیت سے حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، حکومتی عزائم کے خلاف چیئر مین نیب کا مستعفی ہونا عمران خان کی بے گناہی کا ثبوت، حکومت کے شفاف احتساب کی قلعی کھل چکی، تحریک انصاف کو بند گلی میں دھکیلنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکیں، معاملات کو ’’نو ٹرن‘‘پر لے جانا خو فناک ہو گا، حکومت اپنی ذمہ داریوں اسے فرار ہو نا چاہتی ہے، معاشی بد حالی سے نکلنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے،مسائل کا حل فوری الیکشن ہیں۔ان خیالا ت کا اظہارقائد سید گروپ، بزرگ سیاستدان، تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈا کٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائشگا ہ پر گروپ راہنماؤں راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے، کپتان صفدر سیال سے گفتگو کے دوران کیا۔
تحریک انصاف کو بند گلی میں دھکیلنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکیں: ڈاکٹر خاور
Feb 24, 2023