ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لا ہو رہا ئیکو رٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی سے ملتان ٹیکس با ر ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر نو ید الظفر شیخ،جنرل سیکرٹری عمران نو از،فنا نس سیکر ٹری رضوان احمد،بشیر احمد انصاری، شا ہد سلیم، نیا ز احمد خا ن، را نا عمران، فیصل انصا ری کے ہمراہ وفدکی ملاقات ہو ئی جس میں صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور عہدیداران نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اے ٹی آئی آر میں ایک نئے کورٹ روم کی درخواست اور ٹیکس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی درخواست کی چیف جسٹس نے دونوں درخواستوں کو قبول کیا اور کہا کہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وکلا کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس بار ایسوسی ملتان کے عہدیداران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے دونوں مطالبات کو منظور کیا۔