لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔اگلے ماہ بھارت میں ہونے والی سیریز کے لیے مچل مارش اور گلین میکسویل کی آسٹریلوی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔گلین میکسویل ٹانگ اور مچل مارش ٹخنے کے فریکچر کے باعث دستیاب نہیں تھے۔ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کے بعد رچرڈسن کی بھی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔فاسٹ باﺅلر جوش ہیزل ووڈ کو فٹنس مسائل کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، کیمرون گرین اور مارنس لابوشین کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19اور 22مارچ کو شیڈول ہیں۔