خان گڑھ(خبر نگار‘نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و وفاقی وزیرمملکت نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ نے رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہوں اور دوسری مراعات ملک کو درپیش مالی مشکلات کی وجہ سے لینے سے انکار کیا ہے جو کہ قابل تعریف عمل ہے جبکہ سابقہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت نے 4 سال کے عرصے میں ملک کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑ دیا۔عمران نیازی ٹولے کی شدید خواہش کے باوجود بھی انشاء اللہ نہ تو پاکستان ڈیفالٹ ہو گا اور نہ سری لنکا بنے گا۔