جیل بھرو تحریک کا مقصد ملک میں تباہی مچانا: محمود حیات ٹوچی خان

وہاڑی (سٹی رپورٹر)پی  ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا مقصد ملک میں تباہی مچانا ہے عمران نیازی اپنی ضمانتیں اور کارکنوں کو جیل بھجوا رہے ہیں گرفتار ی دینے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کے ورثاء  نے ان کی بازیابی کے لئے عدالتوں میں درخواستیں دائر کر دیں  جیل بھرو تحریک بھی نا کام ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خان محمود حیات عرف ٹوچی خان نے  پیپلز سیکرٹریٹ میلسی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں ملکی معیشت کا بیٹرہ غرق کر دیا۔ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے ہر دور میں میلسی کی عوام کو بڑے بڑے منصوبے ملے اب بھی انشاء اللہ دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کے فلاحی منصوبوں کو مکمل کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن