سانگھڑ ،مراکز صحت کو 3 ایمبولینسز فراہم،مزید 10دینے کا اعلان  

سانگھڑ (نامہ نگار )ضلع سانگھڑ کے غریب اور بے سہارا متاثرین کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے، 10 سینٹرز کو ایمبولینس فراہم کرنے کا اعلان ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیٹرولیم کمیٹی سینیٹر امام الدین شوقین نے سانگھڑ میں مراکز صحت کو ایمبولینسز فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانگھڑ میں 10 سینٹرز کو ایمبولینس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے سانگھڑ میں تھر کا بڑا علاقہ موجود ہے اور انہیں بھی صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور میں کوشش کررہا ہوں کہ آج ضلع کے مختلف مراکز صحت جھول کھڑو سرہاڑی کو ایمبولینسیں دی ہیں، جن پر ترقیاتی سکیموں پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی ہے پسماندہ علاقوں میں 1 ارب 9 کروڑ روپے دیے گئے ہیں، روڈ اسکول، اسپتال، فلٹر پلانٹس کی ا سکیموں پر بھی کام جاری ہے تاکہ ضلع کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں، معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کام کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ضلع کے عوام کاموں کی نگرانی کریں گے اور جہاں کہیں بھی ناقص کام ہوگا ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیض محمد مری کو تین ایمبولینس کی چابیاں دی گئیں جبکہ اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر علی محمد جونیجو، ڈاکٹر امجد سریوال، مبین درس، ودیگر بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن