حیدرآباد(بیورو رپورٹ )لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو میں عوام کو جدید طرز کے علاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے نیورو لوجی میڈیسن وارڈ کا افتتاح کردیا گیا ، یہ وارڈ جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی قابل ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل عملے کے ہمراہ 24گھنٹے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنااہم کردار ادا کرے گا۔ وارڈ کاافتتاح لیاقت یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اُجن نے کیا۔ اس موقع پر لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو، اسپتال کے ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی، نیورولوجی میڈیسن وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر منظور لاکھیر ، اے ایم ایس جامشورو ڈاکٹر غلام قادر دَل بھی موجو دتھے۔ وارڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال میں جہاں دیگر شعبہ جات میں جدید مشنری و قابل ڈاکٹروں کی موجودگی میں مریضوں کو مختلف شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اسی طرح اب نیورو لوجی میڈیسن وارڈ کو جس میں جدید آٹو میٹک مشینیں و دیگر سامان موجود ہے جہاں نیورولوجی کے مریضوں کو 24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جائے گی ، اس وارڈ میں جدید ای ای جی مشین لگائی گئی ہے جس کی مدد سے دماغ کی باریک سے باریک شریانوں کو چیک کیا جاسکے گا و تشخیص کے بعد علاج بھی کیا جائیگا، اس سہولت کی وجہ سے مختصر عرصے میں دماغی امراض میں مبتلا مریض صحتیاب ہوسکیں گے۔ نیورولوجی میڈیسن وارڈ میں جدید علاج معالجے کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کو آگاہی دینے کیلئے سمینار و لیکچر ہال بھی بنائے گئے ہیں۔
جامشورو،لیاقت یونیورسٹی واسپتال میں نیورو لوجی میڈیسن وارڈ کا افتتاح
Feb 24, 2023