شہدادپور میں   طویل لوڈشیڈنگ

Feb 24, 2023


شہدادپور (نامہ نگار ) شہدادپور سب ڈویژن ٹو میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں حیسکو  ٹو میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  موسم گرما  آغاز  ہوتے ہی  نااہل ایس ڈی او ٹو  نے لوڈشیڈنگ کا  دورانیہ 16گھنٹہ تک جا پہنچایا رات کے اوقات میں بجلی کی بندش سے چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ دن میں بجلی بند ہونے سے کاروبار ٹھپ ہوگیا۔ جس پر انجمن تحفظ تاجران شہدادپور کے صدر الحاج غلام دستگیر قریشی۔انور جمال۔ہندو پنچائت شہدادپور وائس چیئرمین پرمانند، سول سوسائٹی کے رہنما ایڈوکیٹ حبیب الرحمان رند، حاجی مشتاق بٹ ودیگر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کا کم استعمال ہونے کے باوجود واپڈا نے شہریوں کو زہینی مریض بنا دیا ہے۔ مہنگائی کے باعثِ  کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے دوسری جانب حیسکو کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے انھوں نے بالا حکام سے مطالب کیا ہے کہ لوڈشییڈنگ پر فوری قابو پاکر عوام کو سکون دیا جائے۔

مزیدخبریں