جونیئر ذوالفقار علی بھٹو اورفاطمہ بھٹو کا دورہ نو ڈیرو 


لاڑکانہ/نو ڈیرو(بیورورپورٹ،نامہ نگار ) شہید میر مرتضی بھٹو کے فرزند  جونئیر ذوالفقار علی بھٹو اور صاجزادی فاطمہ بھٹو نے سول اسپتال لاڑکانہ  اور بچوں کے ایچ آئی وی سینٹر کا اچانک دورہ کیا، فاطمہ بھٹو اور جونئیر ذوالفقار علی بھٹو نے ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں کی عیادت کی اس موقع پر جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی سینٹر میں ڈاکٹرز  بہتر کام کر رہے ہیں ایچ آئی وی کے مریضوں کے لیے ہمیں جھوٹ اور نفرت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اس مرض میں مبتلہ  افراد کو ٹیسٹس کروانے چاہئیں، جونئیر ذوالفقار علی بھٹو اور فاطمہ بھٹو بغیر پروٹوکول کے لاڑکانہ شہر کا دورہ کرتے رہے، بھٹو خاندان کو اپنے بیچ دیکھ کر شہری بھی کافی پر جوش دیکھائی دیے اور سیلفیاں بناتے رہے، دوسری جانب شہید میر مرتضی بھٹو کی صاجزادی فاطمہ بھٹو اور بیٹے جونی?ر ذولفقار علی بھٹو کی گڑھی خدابخش بھٹو مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے اپنے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور شہید شاھنواز بھٹو کی مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کر کے پھول نچاور کیے، فاطمہ بھٹو اور جونی?ر ذوالفقار علی بھٹو کے گڑھی خدابخش بھٹو آمد پر علاقہ مکین پر جوش دیکھائی دیئے جبکہ شہری فاطمہ بھٹو و جونی?ر ذوالفقار علی بھٹو کو اپنے قریب پاکر ان کا دعاوْں سے استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن