کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سربراہ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ اسلامی تعلیمات سادگی،میانہ روی ،وسائل کو احتیاط سے کفایت شعاری کے ساتھ استعمال کی ترغیب دیتاہے۔ حکومتی سطح پر سادگی اورکفایت شعاری کواپنانے کا فیصلہ خوش آئند اقدم ہے،کفایت شعاری،سادگی کوایک مستقل قومی رویہ بنانے کی ضرورت ہے،ماضی میں اس طرح کے کئی اعلانات ہوئے لیکن عمل درآمد نہیں کیاگیا۔محمدسلیم عطاری نے اس امرپرتشویش کااظہارکیاکہ حکومت کی جانب سے یہ خبر سنائی گئی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہونے کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا،سودی قرض معاشی مشکلات کومزیدبڑھادیگا، سودکی لعنت کا یکسر خاتمہ ناگزیرہوچکاہے،ملک میں موجودقدرتی وسائل کے استعمال کو بروئے کارلاکر ملک کو اپنے پاؤں پرکھڑاکر کے خودانحصاری کی پالیسی اختیارکی جائے ۔ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی سے آزادکیاجائے ۔سیاست دانوں کو ایک دوسرے کو الزام تراشی کرنے کی روش کوبھی بدلنا چاہیے، ملکرمسائل حل کرنے کی جانب توجہ دینی چاہیے ۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورت حال سے نکلنے کیلئے کسی جماعت،شخصیت اورکسی انقلاب کی ضرورت نہیں بلکہ واحدحل یہ ہے کہ نظام مصطفی ﷺکا عملی نفاذ اورشرعی قوانین لاگوکیاجائے
حکومتی سطح پر سادگی ،کفایت شعاری کافیصلہ خوش آئندہے،محمدسلیم عطاری
Feb 24, 2023