اسلامی اقدار کاتحفظ‘ علماء مشائخ کنونشن  18مارچ کو ہو گا


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جما عت اہلسنّت پاکستا ن کراچی عہدیداران کا مشاورتی اجلاس نائب امیر علامہ پیر سید عبد القادر حسین شاہ شیرازی کی زیر صدارت مرکز جما عت لائنز ایریا میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں طے ہوا کہ اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کراچی سطح پر علماء مشائخ کنونشن  18مارچ بروز ہفتہ زیر صدارت امیر جما عت اہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،مقامی ہال میں منعقدکیا جائے گا۔اجلاس میں علامہ شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو ناکام کرنے اور عقیدہ اہلسنّت کے تحفظ کے لئے امام اہلسنّت احمد رضا محدث بریلوی ،امام ربانی مجدد الف ثانی اور علامہ فضل حق خیر آبادی کے افکار کی روشنی میں لائحہ عمل پیش کیا جائے گا ۔ جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ضلعی اور یوسی سطح پر وفود بنا کر علماء کرام اور مشائخ عظام سے ملاقاتیں کر کے پیغام پہنچائیں اور اس حوالے سے متحرک و فعال کردار ادا کریں۔اجلاس میںعلامہ رئیس قادری،سید رفیق شاہ،مولانا الطاف قادری،مفتی بلال قادری،علامہ شوکت سیالوی،عبد اللہ میمن،مولانا جمیل امینی،علامہ فرقان شامی،مولانا عبد الحمید،مفتی فیصل رشید،شریف خان، اسد جواد ،شہزاد قادری،آصف قادری،خرم ترابی دیگر شریک تھے۔دریں اثنا ۔جما عت اہلسنّت کراچی اورنگی ٹائون کے نائب امیر مولانا یار محمد سعیدی کے روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال پر ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی ۔مرحوم کی دینی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بخشش و مغفرت ،بلندی درجات ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن