کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو تباہ و برباد کرنے والے مافیا کا بچنا مشکل ہے یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جیل بھرو تحریک سے مافیا گھبراہٹ کا شکار ہے انہوں نے ہیومن رائٹس کی علمبردار این ایف ایچ آر پی کے آفس میں بھوپالی شہید لورز فورم کے کنوینر عطا اللہ عالم نوری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ملکی آئین و قانون کو روندنے والے مافیا کے کئی روپ ہیں جو ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں دوسری طرف پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اکیلے تمام مافیا سے لڑتے نظر آرہے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ محب قوم یعنی مہاجروں کو اپنے آبا اجداد کی نشانی وطن عزیز کی بقا و استحکام کے لئے جدوجہد میں تیزی لانا ہوگی اور متحد و منظم ہو کر اب بھرپور میدان میں نکلنا ہوگا یہی وقت کی پکار ہے۔