حافظ نعیم سے پی آئی بی کالونی ٹرانس لیاری متاثرین کی ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا 

Feb 24, 2023


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نور حق میں پی آئی بی کالونی ٹرانس لیاری کی 21ہزار 800اسکوائر ہارڈ زمین ،پلاٹ نمبر 41کی ملکیت کے تنازعہ کے باعث متاثر ہونے والے علاقہ مکینوں کے ایک وفد نے پی آئی بی کالونی یوسی 6 کے نو منتخب چیئرمین حافظ اسامہ احمد ، جنرل کونسلر وارڈ 1سیف الدین انصاری اور متاثرین ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی اور 1200خاندانوں کی بے دخلی کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد نے بتایا کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی کی نا اہلی اور غفلت کے باعث صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے اور 178مکانات متاثر ہو رہے ہیں ۔ ملاقات میں پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے سیکریٹری نجیب ایوبی بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے یقین دلایا کہ جماعت اسلامی متاثرین کی ہر ممکن قانونی مدد کرے گی ۔ سندھ حکومت اور کے ایم سی اپنی ذمہ داری پورے کرے اور لوگوں کو بے یارو مدد گار نہ چھوڑا جائے 

مزیدخبریں