کراچی ( اسٹاف رپورٹر )متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم جشن ولادت نواسۂ رسول ؐ جگر گوشہ بتول سردار جنت سیدنا امام حسینؓ کے موقع پر متحدہ علماء محاذ کے تحت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ ،سیاسی زعماء نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو نواسۂ رسولؐ سیدنا امام حسینؓ کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاندان نبوت کی خوشی مناناخوشنودی رسولؐ کے حصول کا ذریعہ ہے۔