پشاور:قومی پرچم جلانے والے شخص کو 26 ماہ قید،50 ہزار جرمانے  کی سزا

Feb 24, 2023


 پشاور (آئی این پی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے قومی پرچم جلانے کے الزام میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 26 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ملزم جنید احمد کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کرک میں قومی پرچم نذر آتش کیا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر سزا 26ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔

مزیدخبریں