پتوکی (نیٹ نیوز) پتوکی میں معمولی تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور تشدد سے 2 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ پتوکی کے گاؤں بھونیکے میں پیش آنے والے واقعے میں دونوں گروپوں کا ایک ایک شخص ہلاک جبکہ ایک گروپ کے 7 اور دوسرے کے 5 افراد زخمی ہوئے۔ ڈی پی او قصورکے مطابق مقتول منیر اور مقتول احمد علی گروپ میں زرعی زمین کو پانی لگانے کے معاملے پر 7 سال پہلے جھگڑا ہوا تھا، دونوں گروپ عدالت میں پیشی کیلئے آ رہے تھے کہ درمیان میں ایک بار پھر سے تصادم ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے مقدمہ درج ہے اور تین ملزمان گرفتار ہیں، مفرور ملزم گھروں کو تالے لگا کر فرار ہیں ۔