گوجرانوالہ: گھریلو کمسن ملازمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا‘ ملزم گرفتار


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کمسن گھریلو ملازمہ کو مالکان نے مبینہ طور پر تشدد اور گلہ دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کی رہائشی تیرہ سالہ زینب جوڈیشل کالونی میں گھریلو ملازمہ تھی جسے گزشتہ روز حالت غیر ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جو دم توڑ گئی۔ کمسن گھریلو ملازمہ کے والد پرویز نے کھیالی پولیس کو تحریری درخواست دیکر الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی کو گھر کی مالکن نے اپنے بیٹوں حسنین اور فیصل کے ہمراہ تشدد کر کے قتل کیا ہے۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے  ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...