ریلوے کی زمین غیر قانونی لیز پر دینے سے متعلق کیس، ریفرنس واپس ہونے پر اپیل خارج 


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین غیر قانونی طور پر لیز پر دینے سے متعلق کیس کونئے نیب قانون کے تحت ریفرنس واپس ہونے کی بناء  پر اپیل خارج کر دی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ پر سماعت کی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ یہ ریفرنس 319 ملین کا تھا ، اس لیے واپس کردیا ہینیب ریفرنسز کی واپسی کے حوالے سے  چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دلچسپ انداز میں کہا کہ 319 ملین 31 کروڑ بنتے ہیں پچاس کروڑ روپے سے کم ہونے کی بنا پر نیب ریفرنس واپس کیا گیامعاملہ ریلوے کی زمین کا تھا لیکن کیا کریں قانون قانون ہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ لکھواتے ہوئے اپنے سٹینوں سے کہا لکھو ،قانون قانون ہے بعد ازاں عدالت نے نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس واپس ہونے کی بنائ￿  پر اپیل خارج کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...