پتنگیں بنانے والی فیکٹری کا مالک ،2 کاریگروں کو جیل بھیج دیا گیا 

Feb 24, 2023


راولپنڈی( محبوب صابر/جنرل رپورٹر)خاتون ملزمہ سمیت 5ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، 2مجرموں کو سزائیں ،2بری، مجموعی طور پر 64ہزار روپے جرمانہ، 1ملزم ڈسچارج، 1کی ضمانت خارج کر دی گئی اور پتنگیں بنانے والی فیکٹری کا مالک اور 2 کاریگروں کوجیل بھیج دیا گیا،سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی محمد شہاب نے تھانہ بنی میں درج اسلحہ کے مقدمے میں ملزم حمزہ قیوم ، تھانہ بنی میں درج مقدمے میں ملزم رضوان فیروز ، تھانہ سٹی میں درج چوری کے مقدمے میں خاتون ملزمہ آ سیہ بی بی کو اشتہاری قرار دے دیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید جہانگیر علی نے تھانہ پیر ودہائی میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزم شیر علی اور تھانہ گنج منڈی میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزم عثمان شہزاد کو بری کر دیا،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج شبانہ رسالت نے منشیات کے مقدمے میں مجرم امجد علی کو 9ماہ قید سخت اور 40ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی، ملزم آصف شہزاد کی درخواست ضمانت خارج کر دی،،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نتاشہ نسیم سپرا نے منشیات کے مقدمے میںمجرم سید عابد حسین کو ساڑھے 3سال قید سخت اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مزیدخبریں