حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے ٹراماسنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات،ادویات کی فراہمی ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نینے انچارج ٹراماسنٹر ڈاکٹر شہزاد احمد اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام وارڈز،ایکسرے روم اور شعبہ ایمر جنسی میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ،واش رومز میں مریضوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹراماسنٹر کی مختلف جگہوں پر ہینڈ سینی ٹائزر بھی یقینی بنا یا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ،لاپرواہی یاغفلت ہر گز برداشت نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ ٹراماسنٹر کا دورہ کرینگے اور اگر صورتحال میں بہتر ی نہ ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔