جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ،روزانہ کارروائی کرے:بابر حسین ڈھلو ں


نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے،جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے. پورے سرکل میں جرائم میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے خصوصاً علاقہ بھر میں ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں اور کوئی ان کو روکنے والا نہیں. سی پی او گوجرانوالہ کو چاہیے کہ وہ اپنے ماتحت افسران کی میٹنگ بلائیں اور نوشہرہ ورکاں کی عوام کو جرائم پیشہ افراد سے بچانے کے لئے مناسب حکمت عملی تیار کریں. ان خیالات کا اظہار  نائب صدر انجمن تاجران شرقی غلہ منڈی چوہدری بابر حسین ڈھلو نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور تھانوں میں متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں.پولیس گشت کا نظام بہتر بنائے اور سڑکوں پر سنیپ چیکنگ کی جائے۔. جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے اور ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ان کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے. منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے تمام تھانوں میں خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں. انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں گشت کرنے والے اہلکاروں پر خصوصی نظر رکھی جائے وہ غریب مزدوروں سے بھتہ وصولی کرتے رہتے ہیں ان جیسے اہلکاروں کے ہوتے جرائم میں کمی کا کوئی امکان نہیں اس لئے سی پی او اور آر پی او صاحبان کو خصوصی ایکشن لینے پڑیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...