گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈی سی کالونی الیکشن میں شیخ برادری کی سر کردہ شخصیات نے یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ،سابق ڈپٹی میئر شیخ محمد سلیم کی سربراہی اور شیخ عمران ارشد سابق ممبر ڈی سی کالونی اور امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر شیخ ندیم امین یونٹی گروپ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر امیدوار برائے صدر چوہدری امتیاز احمدساہی، امیدواربرائے سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ،چوہدری عامر یعقوب وڑائچ ،شبیر حسین مغل، قمر دلبر انصاری،حاجی محمد احمد چیمہ، مستنصر ساہی و دیگران نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونٹی گروپ مضبوط ترین گروپ بن چکا اور12مارچ کو یہی گروپ جیتے گا الیکشن جیت کر کور کمیٹی بنائیں گے جس کی مشاورت سے تمام مسائل کو حل کریں گے سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں گے رہائشیوں کی سہولت کے لیے پٹرول پمپ کی تعمیر یقینی ہوگی تعلیمی سہولت کے لیے کالج کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔