شیخوپورہ:میاں علی بشیرکی قیادت میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی

Feb 24, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی حلقہ پی پی 140کے امیدوار و سابق سیکرٹری بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہوشرباء مہنگائی کے خلاف، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم،جیل بھرو تحریک اور عمران خان سے اظہار یک جہتی کیلئے ایک بہت بڑی عوامی ریلی نکالی گئی جنہوں نے عمران خان اور میاں علی بشیر کے تصاویری پورٹریٹ اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ پارٹی کارکنوں تاجروں اور شہریوں نے میاں علی بشیر کا پرتپاک شاندار اور تاریخی استقبال کیا، پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کرنے کے ساتھ کبوتر اور غبارے ہوا میں چھوڑے، اس موقع پر پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر، سٹی صدر شمس حسن بھٹی،سابق صدر بار میاں عبدالسعید ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اسلم گجر، میاں وقاص سرور رامے، حاجی محمد اکرم جسل،چوہدری نذر حسین سیال،شبیر ہاشمی، میاں عمر بشیر سمیت دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے، میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ شیخوپورہ کی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے یہ ریلی حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوئی ہے۔

مزیدخبریں