ننکانہ صاحب: نہر میں شگاف پڑنے سے پانی گندم کی فصل میں داخل 

 ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ننکانہ صاحب کے علاقہ احاطہ سوہن سنگھ کے قریب نہر میں شگاف پڑنے سے پانی گندم کی تیار فصل میں داخل ہونے لگا، سینکڑوں ایکڑ پر کاشت گندم اور چارے کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ احاطہ سوہن سنگھ کے قریب نہر میں کی فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی قریبی فصلوں میں جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کاشت گندم اور چارے کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، مقامی کسانوں نے اپنی مدد کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش تو کی مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے, متاثرہ کسانوں نے محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور شگاف پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک طرف تو کھاد کے زخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے یوریا کھاد کی بوری  3500 روہے میں فروخت کررھے ھیں ۔ چوہدری کرامت چوہدری وقار ایڈووکیٹ مہرحیدرعلی تبسم خان مہرمحمدآصف نے اعلی' افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن