مریدکے(نامہ نگار) مریدکے میںکھاد ڈیلروں نے گزشتہ روز شٹرڈائون ہڑتال کی۔یہ ہڑتال مریدکے فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہوئی۔ کھاد ڈیلرز کا موقف ہے کہ مقامی انتظامیہ نے سپیشل برانچ کی جانب سے کھاد مہنگی بیچنے کی بوگس رپورٹس پر چار دکانوں کو سیل کردیا ۔اس ناجائز اقدام کیخلاف کہیں شنوائی نہ ہونے پر ہمیں غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کرنا پڑی۔