پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شروع کی جانیوالی ملگ گیر’جیل بھرو تحریک’ کا آغاز آج راولپنڈی سے نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔ گرفتاریاں کمیٹی چوک اور تھانہ آر اے بازار کے باہر پیش کی جائیں گی لیکن راولپنڈی پولیس نے رہنماوں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں علامہ راجہ ناصرعباس اورمجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کو ہماری جیل بھرو تحریک میں کل راولپنڈی میں گرفتاری کے لیے پیش کرنے پر بہت مشکور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پارٹی رہنماؤں یا کارکنوں نے امن و امان خراب کیا تو گرفتار کریں گے اور پارٹی رہنماوں کو امن و امان برقرار رہنے تک گرفتار نہیں کریں گے۔ امن و امان خراب کرنے والے رہنماوں کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے گرفتار رہنماؤں کو ریجن کی دیگر جیلوں میں بھیجا جائے گا جبکہ اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں جس کی وجہ سے مزید قیدی نہیں رکھ سکتے۔ راولپنڈی پولیس نے 9 قیدی گاڑیاں اسٹینڈ بائی کردی گئی ہیں، پولیس کی 20 بسیں بھی اسٹینڈ بائی رہیں گی جبکہ ضلع میں تاحال دفعہ 144 نافذ نہیں کی گی۔