امریکا میں موسم سرما کے طوفان سے 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 15 ہزار تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق نیویارک، وسکونسن، الی نوائے، انڈیانا اور مشی گن میں 9 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروبار کی بجلی منقطع ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک الگ سسٹم کے باعث کیلی فورنیا میں غیرمعمولی موسم کا سامنا ہے جہاں بیشتر علاقے تیز ہوائوں اور موسم سرما کے طوفان کی وارننگ کے زیر اثر ہیں۔دوسری جانب اوہائیو ویلی اور جنوبی حصے میں گرمی کی شدت سے نیا رکارڈ بننے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوریڈا کے علاقوں میں پارہ 31 سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے۔
امریکا میں طوفان سے 2 ہزار پروازیں منسوخ، 15ہزار تاخیر کا شکار
Feb 24, 2023 | 12:38